مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر ناتظام کشمیر میں مزید دو بھارتی فوجیوں نے ڈیوٹی کے دوران خودکشی کرلی۔ راشٹریہ رائفلز کے 24 سالہ اہلکار چھوٹو کمار نے کپواڑہ میں اور بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکار نے بارہ مولا میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار لی، دونوں اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی خودکشی کی۔ادھر ضلع ڈوڈہ میں بھی ایک بھارتی فوجی نے اپنی بیوی کو گولی مار کر خود بھی خودکشی کرلی۔

ہندوستان کے زیر ناتظام کشمیر میں مزید دو بھارتی فوجیوں نے ڈیوٹی کے دوران خودکشی کرلی۔
News Code 1891476
آپ کا تبصرہ