مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں جماعت اسلامی نے کرپشن اور مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے استحصال اور مہنگائی کے ظلم کو مزید برداشت نہیں کرے گی، آئی ایم ایف کی غلامی اور مہنگائی کیخلاف کل لاہور سے ملک گیر تحریک کا آغاز کیا جائے گا اور صبح دس بجے مال روڈ پر عوامی مارچ ہوگا جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کریں گے۔
پاکستان میں جماعت اسلامی نے کرپشن اور مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا ہے۔
News ID 1891387
آپ کا تبصرہ