14 جون، 2019، 5:27 PM

پاکستان کے سابق صدر کی بہن کو گرفتار کرلیا گیا

پاکستان کے سابق صدر کی بہن کو گرفتار کرلیا گیا

پاکستان قومی احتساب بیورو (نیب) نے پیپلز پارٹی کی رہنما اورسابق صدرآصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو اسلام آباد کے علاقے ایف ایٹ سے گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان قومی احتساب بیورو (نیب) نے پیپلز پارٹی کی رہنما اورسابق صدرآصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو اسلام آباد کے علاقے ایف ایٹ سے گرفتار کرلیا ہے۔ تاہم انہیں نیب دفتر کی بجائے اپنے گھر میں ہی نظربند رکھا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق نیب راولپنڈی نے جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو گرفتار کرلیا ہے۔ فریال تالپور کو ایف ایٹ میں آصف زرداری کے گھر کے سامنے والے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فریال تالپور کے گھر کو سب جیل قراردیا گیا ہے اور انہیں نیب دفتر کی بجائے اپنے گھر میں ہی نظر بند رکھا جائے گا، جب کہ فریال تالپور کو کل صبح احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس سے قبل آصف زرداری نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فریال تالپور ڈرنے والی نہیں بلکہ ایک

بہادرخاتون ہیں، وہ بھی ان کیسز کا مقابلہ کریں گی۔

News ID 1891364

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha