مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس میں درخواست ضمانت مسترد کردی ہے جس کے بعد ان کی گرفتاری کا امکان ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل 2 رکنی ڈویژن بینچ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ آصف علی زرداری اور فریال تالپور سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں ہی موجود تھے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب پراسیکیوٹراورفاروق ایچ نائیک کے دلائل مکمل ہونے کے بعد آصف زرداری اور فریال تالپورکی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی۔

پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس میں درخواست ضمانت مسترد کردی ہے جس کے بعد ان کی گرفتاری کا امکان ہے۔
News Code 1891246
آپ کا تبصرہ