بھارت ماحولیاتی آلوگی پر قابو پانے میں ناکام ہو رہا ہے، رپورٹ

فضائی آلودگی سے بھارت میں ہر سال ایک لاکھ سے زائد بچے ہلاک ہو جاتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی ماحولیاتی دن کے موقع پرشائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق مضر صحت فضا کے باعث بھارت کے قصبوں اور شہروں میں ہر سال ایک لاکھ سے زیادہ پانچ سال سے کم عمربچے ہلاک ہو جاتے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت ماحولیاتی آلوگی پر قابو پانے میں مسلسل ناکام ہو رہا ہے۔ پچھلے سال کی اقوم متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 15 آلودہ ترین مملک میں بھارت 14ویں نمبر پر آتا ہے۔ عالمی سطح پر آلودگی پر قابو پانے کی ضرورت پر زور دیئے جانے کے باوجودزیادہ تر بھارتی سیاست دانوں نےالیکشن میں آلوگی کو اپنے ایجنڈے کا حصہ نہیں بنایا۔

News Code 1891200

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =