حضرت امام خمینی (رہ) وحدت اور اتحاد کے امام تھے/بعض عرب ممالک اسرائیل کے خادم

لبنان میں علماء اہلسنت کونسل کے رکن اور اسلامی تعاون اور دوستی انجمن کے سربراہ نے حضرت امام خمینی(رہ) کو اسلامی اتحاد اور یکجہتی کا امام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے خوفزدہ کرکے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات در حقیقت اسرائیل کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی امور کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں لبنان میں علماء اہلسنت کونسل کے رکن اور اسلامی تعاون اور دوستی انجمن کے سربراہ شیخ خضر الکبش نے حضرت امام خمینی کو اسلامی اتحاد اور یکجہتی کا امام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے خوفزدہ کرکے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات در حقیقت اسرائیل کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ شیخ خضر الکبش نے حضرت امام خمینی (رہ) کی برسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) فلسطین اور مظلوموں کے بہترین حامی  تھے انھوں نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم قدس کے نام سے موسوم  کرکے مسئلہ فلسطین کو ہمیشہ کے لئے زندہ جاوید بنادیا۔ وہ بہترین اسلامی مفکر اور دانشور تھے جنھوں نے امت مسلمہ کی توجہ باہمی اتحاد اور یکجہتی کی طرف مبذول کی۔ در حقیقت وہ وحدت اور اتحاد کے حقیقی امام تھے۔

خضر الکبش نے بعض عرب ممالک اور اسرائیل کی دوستی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض عرب ممالک ، ایران ہراسی کے ذریعہ خطے میں امریکہ اور اسرائیل کی خدمت انجام دے رہے ہیں اور اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ آشکارا غداری کا ارتکاب کررہے ہیں۔ اس نے کہا کہ عرب ممالک کا ایران ہراسی کا منصوبہ ناکام ہوجائےگا۔ ایران مسلمانوں اور فلسطینیوں کا حقیقی حامی اور باطل طاقتوں کے خلاف ہے۔

News Code 1891127

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 3 =