مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی شمالی ریاستوں میں گرمی کی شدت سے ہلاکتوں کی تعداد 160ہو گئی ہے، راجستھان کے شہر چورو میں درجہ حرارت 50سے بھی تجاوزکر گیا۔ اطلاعات مطابق شمالی ریاستیں، اتر پردیش، ہریانہ، باندہ اور راجستھان ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، شہر چورو میں درجہ حرارت 50ڈگری سے تجاوز کرچکا ہے۔ دہلی میں درجہ حرارت 46سے زیادہ ہے، لو اور گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد 160 تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے دارالحکومت دہلی، پنجاب، ہریانہ اور چندی گڑھ کے لیے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئےآئندہ تین روز میں مزید گرم ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارت کی شمالی ریاستوں میں گرمی کی شدت سے ہلاکتوں کی تعداد 160ہو گئی ہے، راجستھان کے شہر چورو میں درجہ حرارت 50سے بھی تجاوزکر گیا۔
News Code 1891119
آپ کا تبصرہ