مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی وزارت صحت نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں شہداء اور زخمیوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ یمن کی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کی یمن پر جارحیت اور بربریت کے نتیجے میں اب تک 52 ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

یمن کی وزارت صحت نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں شہداء اور زخمیوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
News Code 1890763
آپ کا تبصرہ