کراچی میں پولیس کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی میں سپر ہائی وے پر وہابی دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ اور فائرنگ کردی جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں سپر ہائی وے پر وہابی دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ اور فائرنگ کردی جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔ اطلاعات کے مطابق کراچی میں سپر ہائی وے پر چاکر ہوٹل کے قریب 4 دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا اور فائرنگ کردی، 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 حملہ آوروں نے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک اور اس کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی موبائل کو نشانہ بنایا جب کہ دستی بم حملے سے پولیس موبائل کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں  کا تعاقب کیا جا رہا ہے تاہم ہلاک حملہ آور سے ایک پستول برآمد ہوا ہے اور ہلاک حملہ آور کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

News Code 1890623

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =