اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا نیوزی لینڈ کی متاثرہ مسجد کا دورہ

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے نیوزی لینڈ کی مسجد النور کا دورہ کیا اور نفرت انگیز بیانات کی بڑھتی ہوئی لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی منصوبہ تشکیل دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے نیوزی لینڈ کی مسجد النور کا دورہ کیا اور نفرت انگیز بیانات کی بڑھتی ہوئی لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی منصوبہ تشکیل دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

اطلاعات کے مطابق انٹونیو گوٹرس نے رواں برس مارچ میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی مسجد النور کا دورہ کیا۔

انٹونیو گوٹرس نے مسجد کے باہر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منافرت میں اضافہ ہورہا ہے جس سے عوام کے اظہار خیال کو متاثر کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کو تعصب پسندی کے اظہار کے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے،ہم سب کو منافرت میں خطرناک اضافے کے ردعمل میں یکجہتی کا اظہار کرنا چاہیے۔

انٹونیو گوٹرس نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ نے خصوصی مندوب کو نسل کشی سے بچاؤ کے لیے نفرت کے اظہار کے خلاف کارروائی کے لیے عالمی منصوبہ تشکیل دینے کے لیے ایک ٹیم بنانے کی ہدایت کی ہے۔

News Code 1890513

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 4 =