12 مئی، 2019، 12:39 AM

ایران کے خلاف سیاسی و اقتصادی محاذ پر دشمن کی ہمہ گیر جنگ/ استقامت اور پائداری پر تاکید

ایران کے خلاف سیاسی و اقتصادی محاذ پر دشمن کی ہمہ گیر جنگ/ استقامت اور پائداری پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے بعض سیاسی ماہرین اور اہلکاروں کے ساتھ دوستانہ ملاقات میں انقلاب اسلامی کی تاريخ میں ایران کے خلاف دشمنوں کی سیاسی و اقتصادی محاذ پر جنگ کو ہمہ گيرجنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم استقامت اور پائداری کے ساتھ دشمن کی ہر سازش کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے بعض سیاسی ماہرین اور اہلکاروں کے ساتھ دوستانہ ملاقات میں انقلاب اسلامی کی تاريخ میں ایران کے خلاف دشمنوں کی سیاسی و اقتصادی محاذ پر جنگ کو ہمہ گيرجنگ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم ماضح کی طرح استقامت اور پائداری کے ساتھ دشمن کی ہر سازش کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ صدر حسن روحانی ایران کے خلاف دشمنوں کی سیاسی و اقتصادی محاذ پر مکمل اور خوفناک جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ شرائط کو آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ سے بہتر یا بد تر نہیں کہا جاسکتا لیکن آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں ایران کے خلاف صرف ہتھیاروں کی خرید پر پابندی عائد تھی جبکہ آج ان پابندیوں کے علاوہ تیل، بینک ، ایران کی درآمدات اور برآمدات پر بھی پائندیاں عائد کی گئی ہیں۔ صدر روحانی نے کہا کہ دشمن کی طرف سے اقتصادی پابندیوں کے تیل کی فروخت، کیمیکل مصنوعات، فولاد اور زراعت کے شعبوں میں اثرات نمایاں ہیں۔ صدر حسن روحانی نے سیاسی شعبہ میں سرگرم اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ملک کے موجودہ شرائط سے آشنا ہیں اور بہترین راہ حل تک پہنچنے کے لئے اپنی تجاویز اور نظریات پیش کریں ۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ مسلط کردہ جنگ میں لوگ جانتے تھے کہ صدام معدوم نے ملک پر حملہ کیا ہے اور ایرانی عوام نے مسلط کردہ جنگ میں اہم اور نمایاں کردار ادا کیا لہذا آج بھی ویسے ہی شرائط ہیں اور ہمیں متفقہ طور پر ایسا راستہ تلاش کرنا اور باہمی اتحاد اور اتفاق کے ساتھ دشمن کا ہر محاذ پر ڈٹ کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

صدر روحانی نے کہا کہ عوام کو اقتصادی مشکلات کا سامنا ہے لیکن مشکلات صرف اقتصادی شعبہ میں ہی نہیں بلکہ ہمیں تمام پہلوؤں پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔ اور اقتصادی جنگ کے میدان میں دشمن کو شکست دینے کے لئے باہمی تعاون اور ہمفکری بہت ضروری ہے انھوں نے کہا کہ ایرانی عوام دشمن کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے بلکہ دشمن کا استقامت اور پائداری کے ساتھ مقابلہ کریںگے۔

News ID 1890447

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha