11 مئی، 2019، 11:23 AM

پاک افغان سرحد پر امریکی ڈرون حملے میں 5 دہشت گرد ہلاک

پاک افغان سرحد پر امریکی ڈرون حملے میں 5 دہشت گرد ہلاک

پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ پاکستانی سرحد کے قریب افغان حدود میں لمن کے علاقے میں واقع ایک مکان پر ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون طیارے نے ایک گھر پر 2 میزائل فائر کئے، جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد  ہلاک ہوئے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے ہے اور اسی گروپ کا کمانڈر اسد اللہ عرف سنگری بھی ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں شامل ہے۔

News Code 1890430

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha