مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ نے ماسکو میں ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں موجودہ شرائط کا ذمہ د ار امریکہ ہے۔روسی وزیر خارجہ نے ایک سال قبل ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونےکی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں ایرانی اقدامات کا ذمہ دار امریکہ ہے۔ اس نے کہا کہ امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو موجودہ شرائط سے دوچار کیا ہے۔ لاوروف نے کہا کہ ہم مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
روس کے وزیر خارجہ نے ماسکو میں ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں موجودہ شرائط کا ذمہ د ار امریکہ ہے۔
News ID 1890366
آپ کا تبصرہ