مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف روس کے دورے پر ہیں جہاں اس نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اپنے وعدوں پر عمل کیا اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے دس سے زائد بار اس کی تصدیق کی، اب دیگر ممالک کو اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔ ظریف نے کہا کہ امریکہ نے مشترکہ ایٹمیم عاہدہ توڑ دیا اب ایران نے مشترکہ ایٹمیم عاہدے میں باقی رہنے والے فریقوں کو 60 دن کی مہلت دی ہے کہ کم سے کم وہ اپنے وعدوں پر عمل کریں۔ جواد ظریف نے کہا کہ ایران نے اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لئے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کیا اگر ایران کے قومی مفادات خطرے میں پڑ جائیں تو ایران بھی مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوجائےگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اپنے وعدوں پر عمل کیا اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے دس سے زائد بار اس کی تصدیق کی، اب دیگر ممالک کو اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔
News ID 1890365
آپ کا تبصرہ