رہبر معظم نے حجۃ الاسلام حائری کو دائرۃ المعارف فقہ اسلامی کا مدیر مقرر کردیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی رضا حائری کو دائرۃ المعارف فقہ اسلامی کا مدیر مقرر کردیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی رضا حائری کو دائرۃ المعارف فقہ اسلامی کا مدیر مقرر کردیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے حکم میں فرمایا: اسلامی نظام کے دوران مذہب اہل بیت (ع) کی بنیاد پر دائرۃ المعارف فقہ اسلامی کی تشکیل بڑا اہم اور مؤثر قدم ہے اور اس کی تشکیل کے سلسلے میں مرحوم آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی نے اہم کردار ادا کیا۔ عالم محقق کے انتقال کے بعد اس ادارے کی پیشرفت اہم مسئلہ ہے اور امید ہے کہ آپ اپنی صلاحیتوں اور تجربات کی روشنی میں اس ادارے کی پیشرفت اور فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کرتا ہوں کہ وہ اس سلسلے میں آپ کی مدد اور نصرت فرمائے۔

News Code 1890272

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =