مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سری لنکا میں ایسٹر تہوار پر ہونیوالے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہےکہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے سری لنکن بھائیوں کے ساتھ ہے۔
عمران خان نے کہا کہ سری لنکا میں دہشتگردی سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوااورسیکڑوں زخمی ہوئے ،سانحے پر سری لنکا کے عوام سے دلی تعزیت کرتاہوں ۔ادھر پاکستان کے وزیر خارجہ نے بھی بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ