مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان آج (اتوار کو) 2 روزہ دورے پر ایران پہنچیں گے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل کے مطابق وزیراعظم عمران خان پہلے مشہد مقدس ميں حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زیارت کریں گے اور اس کے بعد وہ تہران میں ایران کے اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ محمد فیصل کے مطابق عمران خان ایران کے روحانی اور مذہبی پیشوا حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے بھی ملاقات کریں گے۔ پاکستانی وزیراعظم کے ساتھ وفد میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری، وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، معاونین خصوصی برائے تجارت و سمندر پار پاکستانیز بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان آج (اتوار کو) 2 روزہ دورے پر ایران پہنچیں گے۔
News Code 1889884
آپ کا تبصرہ