19 اپریل، 2019، 12:51 PM

بالا کوٹ حملے میں کوئی پاکستانی فوجی یا شہری ہلاک نہیں ہوا

بالا کوٹ حملے میں کوئی پاکستانی فوجی یا شہری ہلاک نہیں ہوا

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اعتراف کیا ہے کہ انڈین ایئر فورس کی جانب سے پاکستان کے علاقہ بالا کوٹ میں ہونے والی فضائی حملے میں پاکستان کا کوئی فوجی اور شہری ہلاک نہیں ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اعتراف کیا ہے کہ انڈین ایئر فورس کی جانب سے پاکستان کے علاقہ بالا کوٹ میں ہونے والی فضائی حملے میں پاکستان کا کوئی فوجی اور شہری ہلاک نہیں ہوا۔ اس سے قبل بھارت کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ 26 فروری کو بھارتی طیاروں نے 350 دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے ایک انتخابی جلسے میں تقریر کے دوران کہا تھا کہ کارروائی کے دوران 250 دہشگرد مارے گئے ہیں جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی بھی 300 کے قریب دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کرتے رہے ہیں۔

News Code 1889826

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha