17 اپریل، 2019، 10:08 AM

ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ انقرہ / سیاسی، اقتصادی اور علاقائی امور پر گفتگو

ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ  انقرہ / سیاسی، اقتصادی اور علاقائی امور پر گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف شام کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے انقرہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ترک حکام کے ساتھ دوطرفہ اقتصادی، سیاسی اور علاقائی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف شام کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے انقرہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ترک حکام کے ساتھ دوطرفہ اقتصادی، سیاسی اور علاقائی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترک حکام کے ساتھ شام میں دہشت گردی کے خاتمہ ، آستانہ مذاکرات اور غیر علاقائی فوجیوں کے انخلا کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ انھوں نے کہا کہ ایران اور ترکی دو برادر اور ہمسایہ اسلامی ممالک ہیں جو خطے میں دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں مشترکہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ  شام کے بحران کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران علاقائی مشکلات کو باہمی مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی بھی حمایت کرتا ہے۔

News ID 1889763

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha