6 اپریل، 2019، 6:34 PM

رہبر معظم کی عید مبعث کی مناسبت سے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست سے موافقت

رہبر معظم کی عید مبعث کی مناسبت سے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست سے موافقت

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عید مبعث کی مناسبت سے عام عدالتوں اور فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 1117 افراد کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست سے موافقت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی نے پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم )  کی بعثت کی مناسبت سے عام عدالتوں اور فوجی عدالتوں سے  سزا یافتہ 1117 افراد کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست سے موافقت کی ہے۔ عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ رئیسی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام اپنی ایک درخواست میں 1117 افراد کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کا تقاضا کیا تھا جن کی سزاؤں کو معاف یا کم کرنے والی کمیٹی  میں باضابطہ جائزہ لیا گیا ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عدلیہ کےسربراہ کی مذکورہ درخواست کو منظور کرلیا ہے۔

News Code 1889478

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha