بی جے پی کا مسلمان  امیدواروں کو انتخاب لڑنے کے لیے پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ

بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کے ایس ایشواراپا نے کہا ہے کہ ہم مسلمان امیدواروں کو انتخاب لڑنے کے لیے پارٹی ٹکٹ نہیں دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کے ایس ایشواراپا نے کہا ہے کہ ہم مسلمان امیدواروں کو انتخاب لڑنے کے لیے پارٹی ٹکٹ نہیں دیں گے۔ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز جذبات رکھنے والی حکمراں جماعت بی جے پی کے کرناٹکا سے تعلق رکھنے والے سینیئر رہنما کے ایس ایشواراپا نے کہا ہے کہ بی جے پی کرناٹکا سے مسلمانوں کو انتخاب لڑنے کے لیے ٹکٹ جاری نہیں کرے گے۔ ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے لیڈر کا کہنا تھا کہ کانگریس مسلمانوں کو صرف بیوقوف بنا رہی ہے وہ بھی مسلمانوں کے ووٹ تو لیں گے لیکن ٹکٹ نہیں دیں گے اور ہم بھی مسلمانوں کو ٹکٹ نہیں دیں گے کیوں کہ مسلمان ہم پر اعتبار نہیں کرتے اگر وہ اعتبار کریں تو بی جے پی انہیں ٹکٹ کے علاوہ دیگر مراعات بھی دے گی۔

News Code 1889374

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =