24 مارچ، 2019، 11:19 PM

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا امریکی وزیر خارجہ کے بیان پرسخت رد عمل

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا امریکی وزیر خارجہ کے بیان پرسخت رد عمل

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیت المقدس کو غاصب صہیونی حکومت کا دارالحکومت قراردینے نیز شام کے مقبوضہ علاقہ جولان پر غاصب صہیونی حکومت کی حاکمیت کو تسلیم کرنے کے امریکی اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی صریح اور کھلی خلاف ورزی قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بیت المقدس کو غاصب صہیونی حکومت کا دارالحکومت قراردینے نیز شام کے مقبوضہ علاقہ جولان پر غاصب صہیونی حکومت کی حاکمیت کو تسلیم کرنے کے امریکی اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی صریح اور کھلی خلاف ورزی قراردیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ پمپئو بیروت میں لبنانی عوام کے خلاف تحریک آمیز بیان دیکر خطے کے امن و ثبات کو ایک بار پھر تباہ و برباد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کا بیان خطے میں امریکہ کی شکست اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ ایران خطے میں امن و ثبات کے قیام کے سلسلے میں اپنی ذمہ د اریوں پر عمل پیرا رہےگا اور امریکہ کی غلط پالیسیوں کو علاقہ پر مسلط کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دےگا۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی مزاحمت کے خلاف امریکی وزير خآرجہ کا غصہ اس بات کا مظہر ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو خطے میں تاریخی شکست کا سامنا ہے۔

News ID 1889125

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha