مسعود اظہر کے بارے میں بھارت سے بات چیت کرنے پر تیار ہیں، چین

چین کا کہنا ہے کہ وہ جیش محمد کے سربراہ کو بلیک لسٹ کرنے کے حوالے سے بھارت سمیت تمام متعلقہ ممالک سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کا کہنا ہے کہ وہ جیش محمد کے سربراہ کو بلیک لسٹ کرنے کے حوالے سے بھارت سمیت تمام متعلقہ ممالک سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے۔

چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی میں جیش محمد کے بانی مسعود اظہر کو بلیک لسٹ کرنے کی قرارداد کی مخالفت کی تھی۔ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ تکنیکی بنیاد پر اس قرارداد کو اس لیے روکا گیا تاکہ کمیٹی کو اس معاملے پر مشاورت کے لیے مزید وقت مل سکے۔ بھارت میں چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کے اعلان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں چین نے امید ظاہر کی کہ کمیٹی کے اقدامات سے کشیدگی کی صورتحال کم ہونے اور خطے میں استحکام یقینی بنانے میں فائدہ حاصل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین معاملے سے نمٹنے کے لیے بھارت سمیت تمام ممالک سے تعلقات مضبوط کرنے کو تیار ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ، فرانس اور برطانیہ کی جانب سے مسعود اظہر کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے قرارداد 27 فروری کو پیش کی گئی تھی لیکن چین نے اسے ناکام بنا دیا تھا۔

News Code 1888932

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =