چین نے بھارت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

چین نے اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی بلیک لسٹ میں دہشت گرد گروہ جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کا نام شامل کرنے کی قرارداد ویٹو کرکے بھارت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی بلیک لسٹ میں دہشت گرد گروہ جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کا نام شامل کرنے کی قرارداد ویٹو کرکے بھارت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں مسعود اظہر کے خلاف قرارداد منظور نہ ہونے پر بھارت کو مایوسی ہوئی ہے،اس کا کہنا ہے کہ چین جیش محمد کے رہنما کے خلاف ایکشن میں رکاوٹ پیدا کررہا ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسعود اظہرکے خلاف امریکا، برطانیہ اور فرانس کی طرف سے درخواست دی گئی تھی۔ سفارت کاروں کے مطابق چین نے سلامتی کونسل میں موقف اختیار کیا کہ اسے مسعود اظہر پر پابندیوں کی درخواست کا جائزہ لینے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ چین 2016 اور 2017 میں بھی مسعود اظہر کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی کوشش ناکام بنا چکا ہے۔

News Code 1888843

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =