مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کرائسٹ چرچ حملے میں 6 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کرائسٹ چرچ حملے میں 9 پاکستانیوں کی گمشدگی کی اطلاعات ملی تھیں جن میں سے 6 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ پاکستانی جاں بحق ہونے والوں میں سہیل شاہد ، سید جہانداد علی، سید اریب احمد ، محبوب ہارون ، نعیم رشید اور ان کے بیٹے طلحہٰ شامل ہیں۔ 3 پاکستانی تاحال لاپتہ ہیں اور میتوں کی شناخت کاعمل جاری ہے۔ نیوزی لینڈ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد سے 74 افراد لاپتا تھے جن میں سے 50 افراد کی میتیں پولیس کے پاس ہیں۔
پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کرائسٹ چرچ حملے میں 6 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔
News ID 1888906
آپ کا تبصرہ