سعودی وزیرخارجہ کی پاکستان کے وزیر اعظم سے ملاقات

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے ملاقات کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے ملاقات کی ہے۔ عمران خان اور سعودی وزیرخارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاکستان سعودی تعلقات اور پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر بات چیت کی گئی، سعودی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم کو سعودی بادشاہ اور ولی عہد کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔

اس سے پہلے سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک-بھارت کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کے خاتمے کے لیے سعودی ولی عہد کی جانب سے مصالحت کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاک-سعودی سپریم رابطہ کونسل کے تحت دو طرفہ اقتصادی، سیاسی اور سیکیورٹی سے متعلقہ تعاون کو فروغ دینے سے متعلق طے کردہ امور کو معینہ مدت کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچانے پر اتفاق کیا۔

News Code 1888665

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =