سعودی وزیر خارجہ کل پاکستان پہنچیں گے

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔

مہر خبرساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔

پاکستان کے وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ امور عادل الجبیر کل پاکستان پہنچیں گے، وہ پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعوی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے جس میں خطے میں امن و امان کی تازہ ترین صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دوسری جانب لکسمبرگ کے وزیر خارجہ جین ایزلبورن دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں جہاں وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا خیر مقدم کیا۔ لکسمبرگ کے وزیر خارجہ جین ایزلبورن وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے، دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تجارت کے فروغ اور خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

News Code 1888637

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =