بلوچستان میں برفباری اور سیلاب سے 6 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں اور برف باری کے نتیجے میں اب تک 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں اور برف باری کے نتیجے میں اب تک 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔صوبے کے اکثر علاقوں کے مکین بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلابی ریلوں سے بے خبر تھے اور لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے فوجی جوانوں کو طلب کرنا پڑا۔چمن کے علاقے گلدار باغ میں بارشوں سے ایک گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 2 بچے جاں بحق اور ماں باپ زخمی ہو گئے۔ خضدار کے علاقے کوشان میں بھی موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔ بولان میں بھی شدید بارشوں کے سبب کمرے کی چھت گرنے سے ایک فرنٹیئر کور کا اہلکار جاں بحق ہوا جبکہ مستونگ میں سیلابی ریلے میں گرنے سے بچہ ہلاک ہو گیا، اُتھل میں گھر کی چھت گرنے سے ایک خاندان کے 6 افراد زخمی ہوئے۔دالبندین اور پشین میں 2 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے اور ان کی موت کا خدشہ ہے۔

News Code 1888543

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 3 =