مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے مختلف حصوں میں برف باری اور بارش سے مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں 15 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ شمالی وزیرستان میں بارش کے باعث بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوئے، ان میں خاتون اور بچہ شامل ہیں۔ مہمند میں چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی، ٹانک میں چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے جبکہ جنوبی وزیرستان میں گھر کی چھت گرنے سے 3 افراد زندگی کی بازی ہارگئے، ملتان کے علاقے بستی ملوک میں گھر کی دیوار گرنے سے 2 بچے چل بسے۔
پاکستان کے مختلف حصوں میں برف باری اور بارش سے مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں 15 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
News ID 1888567
آپ کا تبصرہ