پاکستان  بھر میں فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق بحال

پاکستان بھر میں لاہور اور ملتان کے علاوہ فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق بحال کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان  بھر میں لاہور اور ملتان کے علاوہ فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق بحال کردیا گیا۔ پاکستان میں ہوابازی کے نگراں ادارے سول ایوی ایشن نے اسلام آباد، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے ہوائی فضائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق بحال کردیا۔

پاک بھارت کشیدگی کے باعث تین روز قبل سی اے اے نے پاکستان کی فضائی حدود اور ہوائی اڈے کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیے تھے جسے گزشتہ روز جزوی طور پر بحال کیا گیا تھا تاہم ہفتے کے روز سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے آپریشن معمول کے مطابق بحال کرنے کا اعلان کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق صورتحال کے پیش نظر لاہور اور ملتان کے فضائی اڈوں کو 4 مارچ کو دن ایک بجے کھولا جائے گا جب تک لاہور جانے والے مسافروں کو اسلام آباد اور پشاور ائیرپورٹس بھیجا جارہا ہے۔

پشاور ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ باچا خان ایئر پورٹ پر پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں جہاں سے آج دبئی،کراچی اور ریاض کے لیے بھی پروازیں روانہ ہوں گی۔

ادھر پاکستانی ریلوے حکام کے مطابق بھارت جانے والی تھر ایکسپریس معمول کے مطابق روانہ ہوگئی ہے جس میں 579 مسافر سوار ہیں اور ٹرین زیرو پوائنٹ پہنچ گئی ہے۔

News Code 1888506

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =