مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے شمالی علاقے میں کان کنوں سے بھری بس کا بریک فیل ہونے سے حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں تقریباً 20 کان کن ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔ اندرون منگولیا میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب کان کن سے بھری بس کا بریک فیل ہو گیا اور گاڑی بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں 15 کان کن جائے حادثہ پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ 5 کان کن زخمی ہونے کے بعد چل بسے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 زخمی کان کن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
چین کے شمالی علاقے میں کان کنوں سے بھری بس کا بریک فیل ہونے سے حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں تقریباً 20 کان کن ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔
News ID 1888339
آپ کا تبصرہ