23 فروری، 2019، 4:45 PM

کشمیر میں حریت رہنما یاسین ملک گرفتار

کشمیر میں حریت رہنما یاسین ملک گرفتار

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے شہر سرینگر میں حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کر لیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے شہر سرینگر میں حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی سپریم کورٹ میں آرٹیکل 35اے کی سماعت متوقع ہےاس حوالے سے ممکنہ رد عمل سے بچنے کے لیے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ کشمیری میڈیا کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک، امیرجماعت اسلامی عبد الحامد فیاض سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیاہے۔ حریت قیادت نے کہا ہے کہ وادی کے عوام آرٹیکل 35 اے میں ردوبدل تسلیم نہیں کریں گے۔ میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی غیر آئینی، پر تشدد اقدامات سے زمینی حقائق نہیں بدلیں گے، طاقت اور دھمکیوں سے صورت حال صرف بگڑے گی۔ کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں آرٹیکل 35 اے کی سماعت پیر کو متوقع ہے، بھارت نے اس موقع پر وادی میں مزید بھارتی پولیس اور نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پہلے سے تعینات پولیس اور نیم فوجی دستوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

News ID 1888323

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha