23 فروری، 2019، 9:39 PM

حریت رہنماؤں کی گرفتاری میری سمجھ سے باہر ہے، محبوبہ مفتی

حریت رہنماؤں کی گرفتاری میری سمجھ سے باہر ہے، محبوبہ مفتی

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ انسان کو قید کرسکتے ہیں،اس کے افکار کو قید نہیں کیا جاسکتا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ انسان کو قید کرسکتے ہیں،اس کے افکار کو قید نہیں کیا جاسکتا۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں محبوبہ مفتی نے حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری پر کہا کہ حکومت کا یہ اقدام سمجھنے سے قاصر ہوں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ حریت رہنمائوں اور کارکنان کی گرفتاری کن بنیادوں پر کی گئی؟ بھارتی فورسز نے حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کرلیا ہے،انہیں آرٹیکل 35 اے کی متوقع سماعت پر گرفتار کیا ہے۔ بھارتی سریم کورٹ میں آرٹیکل 35 اے کی سماعت پیر کو متوقع ہے۔

News ID 1888334

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha