17 فروری، 2019، 10:41 PM

سعودی عرب اور پاکستان میں 40 ارب ڈالرز کے معاہدے

سعودی عرب اور پاکستان میں 40 ارب ڈالرز کے معاہدے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے پاکستان میں 8 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے پاکستان میں 8 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوں گے۔ سعودی عرب 5 سال کے دوران پاکستان میں 40 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔ سعودی عرب کے ولی عہد کے دورے کے دوران مختصر مدت کے لئے 7 ارب اور طویل مدت کےلئے 12 ڈالرز کی سرمایہ متوقع ہے۔ محمد بن سلمان کے دورے کے میں دونوں ممالک میں 3 سال کی موخر ادائیگیوں پر تیل فراہمی کے سمجھوتے پربھی دستخط کریں گے۔ سعودی عرب اور پاکستان کے معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اعلی سطح کی رابطہ کونسل بنائی جائے گی۔ سعودی عرب کی جانب سے اگلے 2 برس میں پاور سیکٹر میں 7 ارب ڈالرز جبکہ قابل تجدید توانائی شعبے میں 2 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

News Code 1888185

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha