ایران نے پاکستانی سفیر کو طلب کرلیا

ایران کی وزارت خارجہ نے سپاہ پاسداران کے جوانوں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد بعد پاکستانی سفارتکار کو طلب کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ نے سپاہ پاسداران کے جوانوں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد بعد پاکستانی سفارتکار کو طلب کرلیا۔

ایران کی وزارت خارجہ میں مغربی ایشیا کے امور کے ڈائریکٹر جنرل نے تہران میں پاکستانی سفیر رفعت مسعود کو وزارت خارجہ طلب کر کے پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں احتجاج کیا۔ انہوں نے پاکستانی سفیر رفعت مسعود سے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پاکستانی حکومت اور آرمی سے امید کرتی ہے کہ وہ ایران سے منسلک سرحد پرموجود دہشت گردوں کے خلاف سنجیدہ کریک ڈاؤن کرے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان حملہ آوروں کی شناخت اور ان کی گرفتاری کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بدھ کے روز خاش زاہدان روڈ پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اہلکاروں کی حامل بس پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں 27 افراد شہید اور 13 دیگر زخمی ہو گئے۔ اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ جیش العدل نے قبول کی تھی۔

News Code 1888184

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =