پاکستانی انٹیلی جنس دہشت گردوں کی حمایت میں ملوث ہے، رحیم صفوی

دفاعی اور اسٹریٹجیک امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے اعلی مشیر نے پاکستانی انٹیلی جنس ادارے آئی ایس آئی کی جانب سے دہشت گردوں کی حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو یہ جان لینا چاہئے کہ آل سعود کی حکومت پائیدار نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دفاعی اور اسٹریٹجیک امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے اعلی مشیر نے پاکستانی انٹیلی جنس ادارے آئی ایس آئی کی جانب سے دہشت گردوں کی حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو یہ جان لینا چاہئے کہ آل سعود کی حکومت پائیدار نہیں ہے۔

ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈرآیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے اعلی مشیر میجر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے اصفہان میں ایک بیان میں کہا کہ یورپ کے 16 تحقیقاتی اداروں نے 2030 نامی تحقیقاتی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ 2030 تک دنیا میں آل سعود ملک کے نام سے کوئي ملک نہیں ہوگا اور ایران خطے کا طاقتور ترین ملک بن جائےگا۔

جنرل صفوی نے کہا کہ یمن کے نہتے عربوں پر سعودی عرب  کے گرنے والے ہر بم کی قیمت 5 ملین ڈالر ہے۔ ٹرمپ نے 500 ملین ڈالر سعودی عرب کی حمایت کے سلسلے میں سعودی عرب سے وصول کرلئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ایران کو مضبوط اور مستحکم بنادیا ہے۔ اور ایران کی عزت ، عظمت اور ارضی سالمیت میں شہداء نے اہم کردار ادا کیا ہے اور ایران کی دفاعی پوزیشن آج پہلے سے کہیں زيادہ مضبوط اور مستحکم ہے۔

انہوں نے زاہدان - خاش ہائی وے کے شہداء کے جلوس جنازہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ جیسا عالمی ادارہ، اصفہان میں جلوس جنازہ میں عوام کی بھرپور شرکت کی وجہ سے دہشت گردی کی روک تھام کے حوالے سے بیان جاری کرنے پر مجبور ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بدھ کو زاہدان - خاش روڈ پر دہشت گردوں نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اہلکاروں کی بس کو خود کش کار بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں ستائیس اہلکار شہید اور تیرہ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ دہشتگرد گروہ جیش العدل نے اس سفاکانہ کارروائی کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

News Code 1888255

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =