پاکستان کو زاہدان کے دہشتگردانہ حملے کا جواب دینا ہوگا، علی لاریجانی

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو زاہدان کے حالیہ دہشتگرد حملے پر جواب دینا ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو زاہدان کے حالیہ دہشتگرد حملے پر جواب دینا ہوگا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نےآج اتوار کے روز پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زاہدان، خاش سپر ہائی وے پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بس پر حملے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے اس حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ نے ہماری قوم کو غم میں مبتلا کیا۔ علی لاریجانی نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو اپنی سرزمین میں دہشتگرد گروہوں کی نقل و حرکت اور سازشوں پر جوابدہ ہونا ہوگا اور پاکستان اس مسئلے میں غیر ذمہ دارانہ رویہ نہیں اپنا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک کے احترام کے باوجود اس قسم کی کارروائیاں ایران و پاکستان کے تعلقات کو متاثر کر سکتی ہیں۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اسی طرح وارسا میں ایران مخالف اجلاس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وارسا اجلاس امریکہ اور صیہونی حکومت  کا عجلت میں لیا گیا فیصلہ ہے اور اس کا تکراری اور بے معنی تقاریر کے علاوہ اور کوئی نتیجہ نہیں ہے۔

News Code 1888177

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =