2 فروری، 2019، 4:10 PM

چین کا پاکستان کو مزید 2.5 ارب ڈالر قرض دینے کا فیصلہ

چین کا پاکستان کو مزید 2.5 ارب ڈالر قرض دینے کا فیصلہ

چین نے پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینے کے لیے مزید 2 ارب 50 کروڑ ڈالر قرضہ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینے کے لیے مزید 2 ارب 50 کروڑ ڈالر قرضہ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے 4 ارب ڈالر ملنے کے باوجود پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر دوماہ کی ملکی درآمدات کی ضروریات پوری کرنے کے لیے بھی ناکافی ہیں اس لیے اب چین نے پاکستان کو مزید ڈھائی ارب ڈالر قرض دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

چینی قرضے کی  یہ رقم براہ راست پاکستانی اسٹیٹ بینک میں جمع کروائی جائے گی، یہ قرضہ ملنے کے بعد چین سے پاکستان کو ایک سال میں ملنے والی امداد ساڑھے 4 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ چین اس سے قبل بھی پاکستان کو 2 ارب ڈالر قرضہ دے چکا ہے یوں چین پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالنے اور دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلیے امداد دینے والا سب سے بڑا ملک بن کر سامنے آیا ہے۔

پاکستانی گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے چار ارب ڈالرملنے کے باوجود اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 8.12 ارب ڈالر ہیں جو صرف سات ہفتوں کی درآمدی ضروریات پوری کرسکتے ہیں۔ یہ ذخائر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے طے کردہ معیار سے کم ہیں۔ ان حالات میں ورلڈ بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک بجٹ فنانسنگ کیلیے قرضے نہیں دیتے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ چھ ماہ کا جاری خسارہ آٹھ ارب ڈالر ہے جو بہت زیادہ ہے، موجودہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران مجموعی بیرونی قرضوں کی آمد بھی بہت کم رہی ہے جو جولائی سے دسمبر تک صرف 2.2 ارب ڈالر تھی۔

News ID 1887803

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha