مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو فوری ہسپتال منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے سروسز ہسپتال منتقلی کے احکامات جاری کر دئیے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے نواز شریف کے ٹیسٹ سروسز ہسپتال میں ہوں گے، سینئر پروفیسرز کی رپورٹ پر نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جب تک ٹیسٹ مکمل نہیں ہوتے وہ ہسپتال میں ہی رہیں گے۔
یاد رہے گزشتہ روز نواز شریف کا کوٹ لکھپت جیل میں میڈیکل بورڈ نے طبی معائنہ کیا اور رپورٹ میں ظاہر کیا کہ نواز شریف کو پیچیدہ مسائل درپیش ہیں، میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی جس پر لاہور کے سروسز ہسپتال میں خصوصی انتظامات کئے گئے۔
آپ کا تبصرہ