31 جنوری، 2019، 2:01 PM

عبداللہ سلطان احمد شاہ ملائیشیا کےنئے بادشاہ مقرر

عبداللہ سلطان احمد شاہ ملائیشیا کےنئے بادشاہ مقرر

سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ کو باضابطہ طور پر ملائیشیا کا نیا بادشاہ بنادیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ کو باضابطہ طور پر ملائیشیا کا نیا بادشاہ بنادیا گیا ہے۔

نئے بادشاہ کے اعزاز میں پارلیمنٹ ہاوس میں خصوصی تقریب ہوئی ،جس میں فوجی دستوں نے سلامی دی گئی۔ خصوصی تقریب میں سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ نے اپنے عہدے کا حلف لیا۔ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ اگلے پانچ سال تک ملک کی بادشاہت کا عہدہ سنبھالیں گے۔

یاد رہے کہ سابق بادشاہ سلطان محمد پنجم رواں ماہ اچانک تخت سے دست بردار ہوئے تھے۔

News ID 1887752

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha