21 جنوری، 2019، 2:29 PM

طالبان سے مصالحت کے موقف پر عمران خان درست تھے، لنزے گراہم

طالبان سے مصالحت کے موقف پر عمران خان درست تھے، لنزے گراہم

امریکی سینیٹر لنزے گراہم کا کہنا ہے کہ طالبان سے مصالحت کے بارے میں موقف پروزیراعظم عمران خان درست تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سینیٹر لنزے گراہم کا کہنا ہے کہ طالبان سے مصالحت کے بارے میں موقف پروزیراعظم عمران خان درست تھے۔

امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے ماضی میں عمران خان کے طالبان کے ساتھ مصالحت کے موقف کہ’ افغانستان کی جنگ کا خاتمہ مصالحت میں ممکن ہے‘ کو صحیح تسلیم کرلیا۔

لنزے گراہم نے کہا کہ عمران خان کی صورت امریکہ کے پاس پاکستان کے ساتھ تعلقات کو لین دین سے اسٹرٹیجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا ایک منفرد موقع ہے۔ یہ ایک آزاد تجارتی معاہدے کی صورت میں مضبوط اقتصادی تعلقات کے ذریعے ہی ممکن ہے، انہوں نے کہا کہ واپس جاکر صدر ٹرمپ کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے پر آمادہ کریں گے۔

اس کے علاوہ امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے قرضے سے پاکستان کی معیشت کو عارضی سہارا ملے گا جبکہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان ایک آزاد تجارتی معاہدہ ہی حقیقی طور پر پاکستانی معیشت کی کایا پلٹ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند دہائیوں میں عمران خان کو طالبان سے مصالحت کرنے کا موقف اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

News ID 1887478

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha