20 دسمبر، 2018، 5:28 PM

امریکی اٹارنی جنرل کا فیس بک کے خلاف مقدمہ دائر

امریکی اٹارنی جنرل کا فیس بک کے خلاف مقدمہ دائر

امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے اٹارنی جنرل نے فیس بک کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے اٹارنی جنرل نے فیس بک کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔ واشنگٹن ڈی سی کے اٹارنی جنرل نے صارفین کا ڈیٹا چرانے والی کمپنی" کیمبرج انالیٹیکا " کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں یہ مقدمہ دائر کیا ہے۔ امریکی اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ معروف سوشل میڈیا نیٹ ورک فیس بک اپنے صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ رکھنے میں ناکام ہوچکا ہے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ صارفین کا ڈیٹا دوسروں کو فراہم کرنا دھوکہ دہی ہے، فیس بک نے صارفین کی اجازت کے بغیر ان کا ذاتی ڈیٹا نجی کمپنیوں کو فراہم کیا جنہوں نے اسے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ امریکی عام انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم چلانے والی کمپنی کیمبرج انالیٹیکا فیس بک کے 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چرایا تھا اور اسے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لیے استعمال کیا تھا۔

News Code 1886617

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha