18 دسمبر، 2018، 12:53 PM

امریکہ کا پاکستانی حکومت سے تعاون جاری رکھنے کا اعلان

امریکہ کا پاکستانی حکومت سے تعاون جاری رکھنے کا اعلان

امریکی کانگریس کے رکن بریڈ شیرمین نے کہا ہے کہ امریکہ، پاکستان میں موجودہ حکومت کے ساتھ اسی طرح کام جاری رکھنا چاہتا ہے، جیسے سابق حکمرانوں کے ساتھ جاری تھا۔

مہر خبررسان ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی کانگریس کے رکن بریڈ شیرمین نے کہا ہے کہ امریکہ، پاکستان میں موجودہ حکومت کے ساتھ اسی طرح کام جاری رکھنا چاہتا ہے، جیسے سابق حکمرانوں کے ساتھ جاری تھا ۔ امریکی کانگریس کے رکن اور ایوان کی خارجہ امور کمیٹی کے مستقبل میں ممکنہ چیئرمین بریڈ شیرمین نے کہا ہے کہ امریکہ، پاکستان میں موجودہ حکومت کے ساتھ اسی طرح کام جاری رکھنا چاہتا ہے، جیسے سابق حکمرانوں کے ساتھ جاری تھا۔اطلاعات کے مطابق " الیکشن کے بعد پاکستان " کے موضوع پر کانفرنس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ امریکہ، پاکستان کی علاقائی سالمیت کی مخالف قوتوں کی حمایت کر رہا ہے۔دہشت گردی کے خلاف اور انسانی حقوق کے لیے جنوبی ایشیائی گروپ کے تعاون سے منعقدہ کانفرنس میں مقررین نے پاکستان میں مبینہ طور پر آمریت کے بڑھنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ کانفرنس کے دوران امریکہ کی جانب سے پاکستان میں علیحدگی پسند قوتوں کی حمایت کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کانگریس رکن بریڈ شیرمین کا کہنا تھا کہ دوسری حکومتوں کی علاقائی سالمیت کی حمایت کے لیے حکومتوں کا ایک قدرتی رجحان تھا اورمیں نے ایسا نہیں دیکھا کہ امریکہ کی وجہ سے پاکستان کی علاقائی سالمیت کو تبدیل کرنے کی حمایت کی گئی ہو‘۔

کانگریس رکن نے کانفرنس میں اپنے خطاب میں پاکستان میں آخری انتخابی عمل میں شفافیت پر تحفظات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی روپوشی کی معلومات دے کر امریکی فورسز کی مدد کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کے مطالبے پر زور دیا، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا نے اس بات کو نظر انداز کیا کہ اسامہ بن لادن پاکستانی ملٹری اکیڈمی کے قریب رہ رہے تھے لیکن امریکا اس بات کو نظر انداز نہیں کرسکتا کہ جس شخص نے اسامہ کو ڈھونڈنے میں مدد کی وہ سلاخوں کے پیچھے رہے۔ بریڈ شیرمین کا کہنا تھا کہ آپ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں 5 گھنٹے اجلاس کریں لیکن شکیل آفریدی کے بارے میں نہیں سنیں گے لیکن خارجہ امور کمیٹی کے ایک گھنٹے کے اجلاس ڈاکٹر شکیل آفریدی کے بارے میں بات کیے بغیر نہیں رہا جاسکتا۔

News ID 1886553

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha