شمالی کوریا کی امریکہ کو دھمکی

شمالی کوریا نے امریکی کی جانب سے عائد کی گئی حالیہ پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ واشنگٹن کے اقدامات سے جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کا راستہ ہمیشہ کے لیے بند ہوجائے گا۔

مہر خبـررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکی کی جانب سے عائد کی گئی حالیہ پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ واشنگٹن کے اقدامات سے جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کا راستہ ہمیشہ کے لیے بند ہوجائے گا۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ نے گزشتہ ہفتے شمالی کوریا کے 3 سینئر عہدیداران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر پابندی عائد کردی تھی۔

ان 3 افسران میں شمالی کوریا کے سربراہ کِم جون اُن کے قریبی ساتھی چوئے رایونگ ہئے بھی شامل ہیں۔

پیانگ یانگ نے پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا اور امریکہ کی جانب سے جوہری ہتھیار کی تخفیف کے مطالبے کو غنڈہ گردی قرار دیا۔ ادھر امریکہ کا موقف ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف کیے گئے اقدامات اس وقت تک رہیں گے جب تک شمالی کوریا میں جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کی حتمی توثیق نہیں ہوجاتی۔

News Code 1886552

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =