17 دسمبر، 2018، 1:33 PM

پاکستانی فوج کے سربراہ کی مصر ی فوج کے سربراہ سے ملاقات

پاکستانی فوج کے سربراہ کی مصر ی فوج کے سربراہ سے ملاقات

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ جو مصرکے دورے پرقاہرہ پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے مصری افواج کے سربراہ جنرل فرید ہیگزے سے ملاقات کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ جو مصرکے دورے پرقاہرہ پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے مصری افواج کے سربراہ جنرل فرید ہیگزے سے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مصری وزیر دفاع سے بھی ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور اور عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سےجامعہ الازہر کے شیخ الاعظم شیخ احمدالطیب نے بھی ملاقات کی، انہوں نے کہا کہ اسلام امن کامذہب ہے، اسے دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نہیں جوڑنا چاہیے۔

News Code 1886530

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha