امریکہ کی طرف سے دہشت گردوں کی فوجی تربیت ناقابل قبول

ترکی کے وزير دفاع نے امریکہ کو دہشت گردوں کا اصلی حامی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے دہشت گردوں کو تربیت فراہم کرنا ناقابل قبول ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزير دفاع خلوص آکارنے امریکہ کو دہشت گردوں کا اصلی حامی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے دہشت گردوں کو تربیت فراہم کرنا ناقابل قبول ہے۔ ترکی کے وزير دفاع نے ترکی کی سرحد کے قریب کرد باغی دہشت گردوں کی امریکہ کی جانب سے فوجی تربیت پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی طرف سے کرد باغی دہشت گردوں کی فوجی تربیت ناقابل قبول ہے۔ ترکی کرد باغی گروہ پ ک ک کو دہشت گرد قراردیتا ہے اور امیرکہ اس گروہ کو فوج، تربیت فراہم کررہا ہے۔

News Code 1886426

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =