13 دسمبر، 2018، 1:48 PM

امریکی صدر ٹرمپ کے گندے کام چھپانے والے سابق وکیل کو 3 سال قید کی سزا

امریکی صدر ٹرمپ کے گندے کام چھپانے والے سابق وکیل کو 3 سال قید کی سزا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن کو ٹرمپ سے تعلقات کا دعویٰ کرنے والی 2 خواتین کو خاموش کرانے کے لیے " رشوت " دینے سمیت کئی جرائم پر 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن کو ٹرمپ سے تعلقات کا دعویٰ کرنے والی 2 خواتین کو خاموش کرانے کے لیے " رشوت " دینے سمیت کئی جرائم پر 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق مائیکل کوہن نے امریکی ضلعی عدالت میں جج ولیم ایچ پولی کے سامنے اعتراف کیا کہ  صدرڈونلڈ ٹرمپ کے گندے اعمال پر پردہ ڈالنا میری ڈیوٹی تھی۔ ٹرمپ کے سابق وکیل 52 سالہ مائیکل کوہن نے کہا کہ وہ اپنے ذاتی اور ان جرائم کی ذمہ داری لیتے ہیں جس میں امریکہ کے صدر ملوث تھے۔

کوہن کے وکیل نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کو جیل نہ بھیجا جائے کیونکہ انہوں نے ٹیکس سے بچنے، ایک مالی ادارے کے حوالے سے جھوٹا بیان دینے، غیر قانونی مہم چلانے اور کانگریس کے سامنے جھوٹا بیان دینے کا اعتراف کیا ہے اس لیے جیل نہ بھیجا جائے۔ جج ولیم ایچ پولی نے کہا کہ کوہن کو بحیثت ایک وکیل کے اپنے عمل کا اچھی طرح علم ہونا چاہیے تھا۔جج نے انہیں مجرم قرار دیتے ہوئے 3 سال قید کی سزا سنادی۔

News Code 1886417

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha