برطانوی عدالت کاوجے مالیا کو ہندوستان کے حوالے کرنے کا فیصلہ

ہندوستان کے ارب پتی بزنس مین وجے مالیا کو برطانوی عدالت نے ہندوستان کے حوالے کرنے کا فیصلہ سنادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے ارب پتی بزنس مین وجے مالیا کو برطانوی عدالت نے ہندوستان کے حوالے کرنے کا فیصلہ سنادیا ہے۔ برطانیہ کی ویسٹ منسٹر عدالت کے جج نے ہندوستانی ارب پتی بزنس مین وجے مالیا کو بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت کا یہ فیصلہ برطانوی وزارت داخلہ کو بھیجا جائے گا جس کے بعد انہیں بھارت کے حوالے کرنے کے انتظامات کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ بھارت میں وجے مالیا کے ذمے ایک ارب ڈالر سے زائد کے قرضے واجب الادا ہیں ۔

News Code 1886378

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =