مہر خبررساں ایجنسی نےجمہور کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد 8 ممالک کادورہ کرینگے،زلمے خلیل زاد2 سے20 دسمبرتک خطے کادورہ کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد پاکستان،افغانستان،روس،ازبکستان کادورہ کریں گے،اس کے علاوہ وہ ترکمنستان،بیلجیم،یواے ای اورقطربھی جائیں گے،میڈیا رپورٹس کے مطابق زلمے خلیل زادافغان حکام اورافغان امن عمل میں دلچسپی رکھنے والی جماعتوں سے ملاقات کرینگے،امریکی نمائندہ خصوصی طالبان کومیزپرلانے کیلئے افغان صدر اور چیف ایگزیکٹوسے بھی رابطے میں رہیں گے۔
افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد 8 ممالک کادورہ کرینگے،زلمے خلیل زاد2 سے20 دسمبرتک خطے کا دورہ کریں گے۔
News ID 1886143
آپ کا تبصرہ