گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے سے روٹی، بجلی اور گیس سستا نہیں ہوگا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان گورنر ہاؤس کی دیواریں توڑ کر اپنے آپ کو بیوقوف بنا رہے ہیں کیونکہ عوام آپ کے ڈرامے سمجھ چکی ہے گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے سے روٹی، بجلی اور گیس سستا نہیں ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان گورنر ہاؤس کی دیواریں توڑ کر اپنے آپ کو بیوقوف بنا رہے ہیں کیونکہ عوام آپ کے ڈرامے سمجھ چکی ہے گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے سے روٹی، بجلی اور گیس سستا نہیں ہوگا۔ مسلم لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے گورنر ہاؤس پنجاب کی دیواریں گرانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب کنٹینر پر تھے تو پی ٹی وی اور پارلیمنٹ کی دیواریں توڑی تھیں اب عادت سے مجبور وزیراعظم  کا گورنر ہاوٴس پنجاب پر حملہ جاری ہے۔

مسلم لیگ ترجمان نے کہا کہ عمران صاحب بنی گالہ کے گھر کی دیواریں کب توڑیں گے جو غیر قانونی ہیں؟ عمران صاحب گورنر ہاوٴس کی دیواریں توڑ کر علیمہ باجی کے ذریعے کی گئی منی لانڈرنگ چھْپ نہیں سکتی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ  گورنر ہاؤس کی دیواریں توڑنے سے روٹی، نان اور آٹا سستا نہیں ہوگا جب کہ گورنر ہاوٴس کی دیواریں توڑنے سے ڈالر میں کمی، غیر ملکی قرضے میں کمی اور غیر ملکی زر مبادلہ زیادہ نہیں ہوگا، اور نہ ہی گورنر ہاوٴس کی دیواریں توڑنے سے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر بنیں گے۔

ترجمان (ن) کا مزید کہنا تھا کہ جو وزیراعظم کٹوں، مرغیوں اور انڈوں سے ملک چلائیں ان کو ملکی تاریخ ، ثقافت اور قومی ورثے کی اہمیت کا کیا معلوم ہوگا؟ عمران صاحب گورنر ہاؤس کی دیواریں توڑ کر اپنے آپ کو بیوقوف بنا رہے ہیں کیونکہ عوام آپ کے ڈرامے سمجھ چکی ہے۔

News Code 1886138

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =